کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 115
دیا کہ﴿یَا قَوْمِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ مَالَکُمْ مِنْ إِلٰہٍ غَیْرُہُ﴾ [الأعراف ۵۹،ہود:۵۰۔ ۶۱] ‘’اے میری قوم ! تم اﷲ ہی کی عبادت کرو،اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں۔‘‘ اور انبیاء ورسل علیہم السلام کی متفقہ دعوت کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلاً أَنِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ﴾[النحل:۳۶] ترجمہ:’’اورہم نے ہر امت کی طرف ایک رسول اس پیغام کے ساتھ مبعوث فرمایا کہ لوگو ! اﷲ ہی کی عبادت کرو اور غیر اﷲ کی عبادت سے بچتے رہو۔’‘ جبکہ حضرت ابراہیم الخلیل علیہ السلام کے متعلق فرمایا: ﴿وَإِذْ قَالَ إِبْرَاہِیْمُ لِأبِیْہِ وَقَوْمِہٖ إِنَّنِیْ بَرَائٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَ ٭ إِلاَّ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَإِنَّہُ سَیَہْدِیْنِ ٭ وَجَعَلَہَا کَلِمَۃً بَاقِیَۃً فِیْ عَقِبِہٖ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ﴾[الزخرف:۲۶۔۲۸] ترجمہ:’’اور جب ابراہیم(علیہ السلام)نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ جن کی تم پوجا کرتے ہو میں ان سے قطعا بیزار ہوں اور میں تو صرف اس کی عبادت کرتا ہوں جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی مجھے راہ دکھائے گا۔اور ابراہیم(علیہ السلام)یہی بات اپنی اولاد میں چھوڑ گئے تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔‘‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی حکم دیا کہ وہ اپنی امت تک یہ بات پہنچا دیں کہ ﴿وَقَضٰی رَبُّکَ أَلاَّ تَعْبُدُوْا إِلاَّ إِیَّاہُ﴾[بنی اسرائیل:۲۲۔ ۲۳] ‘’اور آپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم اس کے علاوہ اورکسی کی عبادت نہ کرو’‘