کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 114
(مَنْ صَلّٰی صَلاَتَناَ وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَکَلَ ذَبِیْحَتَنَا فَذٰلِکَ الْمُسْلِمُ الَّذِیْ لَہُ ذِمَّۃُ اللّٰہِ وَذِمَّۃُ رَسُوْلِ اللّٰہِ،فَلاَ تُخْفِرُوْا اللّٰہَ فِیْ ذِمَّتِہٖ)[بخاری:۳۹۱]
‘’جو شخص ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے،ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرے اور ہمارا ذبح کیا ہوا جانور کھائے تو وہ مسلمان ہے جسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی امان اور ان کا عہدِ حفاظت حاصل ہے۔لہذا تم اللہ کے عہد کو مت توڑو۔’‘
لا الہ الا اللّٰہ کا معنی
کلمۂ طیبہ کے دو اجزاء ہیں:پہلا جزو(لا إلہ)اللہ تعالیٰ کے سوا باقی تمام معبودان کی عبادت کی نفی کرتا ہے اور دوسرا جزو(إلا اللّٰہ)صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کا اثبات کرتا ہے۔ لہذا جس طرح کائنات کو پیدا کرنے،اس کا مالک ہونے اور اس کے امور کی تدبیر کرنے میں اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں اسی طرح اس کی عبادت میں بھی اس کا کوئی شریک نہیں۔
یہی پیغام دیکر اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء ورسل علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اور یہی ان کا متفقہ مشن تھا۔فرمان الٰہی ہے:
﴿وَمَآ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ إِلاَّ نُوْحِیْ ٓإِلَیْہِ أََنَّہُ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنَا فَاعْبُدُوْنِ﴾[الأنبیاء:۲۵]
ترجمہ:’’اور ہم نے آپ سے پہلے جو رسول بھی بھیجا اس پر یہی وحی نازل کی کہ میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔اس لئے تم سب میری ہی عبادت کرو۔‘‘
حضرت نوح علیہ السلام،حضرت ہود علیہ السلام اور حضرت صالح علیہ السلام نے اپنی اپنی قوم کو حکم