کتاب: حقیقت شہادتین - صفحہ 11
دعوت توحید انبیائے کرام علیہم السلام کا راستہ
‘’یہ وہ راستہ ہے جس میں آدم علیہ السلام نے بہت محنت کی،نوح علیہ السلام سرتوڑ کوشش کرتے رہے،ابراہیم الخلیل علیہ السلام کو آگ میں پھینکا گیا،اسماعیل علیہ السلام ذبح ہونے کیلئے تیار ہو گئے،یوسف علیہ السلام کو سستے داموں فروخت کردیا گیا اور آخر کار وہ کئی سال جیل میں قید رہے،زکریا علیہ السلام کو آرے سے چیر دیا گیا،یحییٰ علیہ السلام کو ذبح کردیا گیا جو سردار اورگناہوں سے پاک تھے،ایوب علیہ السلام شدید تکلیف میں مبتلا رہے،داؤد علیہ السلام بے انتہا روتے رہے،عیسی علیہ السلام سنگدل لوگوں میں رہتے ہوئے ان کی اذیتیں اور فقر وفاقہ برداشت کرتے رہے ....اور سب سے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی راستے میں کئی مصائب جھیلے۔‘‘