کتاب: ہمارے اسلاف - صفحہ 9
اسی طرح ہم ان تمام اَحباب و اِخوان کے ممنون ہیں جنھوں نے اس کتاب کی اشاعت میں کسی بھی مرحلے پر ہماری معاونت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔خصوصاً فضیلۃ الشیخ فلاح خالد المطیری حفظہ اللہ (مدیر لجنۃ القارۃ الہندیہ،کویت) اور محترم المقام مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ (مدیر مرکز دعوۃ الجالیات،کویت) ہمارے خصوصی شکریے کے سزاوار ہیں،جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے اس مجموعے کی طباعت ہوئی۔ اﷲ تعالیٰ انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور اس عمل کو قبولیت سے سرفراز فرما کر ہمارے لیے توشۂ آخرت بنائے۔آمین یا رب العالمین والسلام حافظ شاہد رفیق 9/ 5/1428ھ = 07/ 02/ 2017ء