کتاب: ہمارے اسلاف - صفحہ 401
جمعیت اہلِ حدیث کی مختلف شعبوں میں کارکردگی،سیاسی و ملی سرگرمیوں پر اپنے خطبے میں روشنی ڈالی،جب کہ امیرِ محترم نے تحریری تو نہیں،مگر پرمغز خطاب میں حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہوئے اسلام کو امن کا دین قرار دیا۔ زیرِ نظر کتاب کو بھٹی صاحب نے جمعیت کے اساسی رکن مولانا عبداﷲ گورداسپوری کے نام منسوب کیا جو اول سے آخر تک مرکزی جمعیت کے ممتاز راہنماؤں میں شمار رہے،خصوصاً ابتدائی برسوں میں جمعیت کی تنظیم میں شب و روز کوشاں رہے۔ ٭٭٭