کتاب: ہمارے اسلاف - صفحہ 163
عطاء الرحمان،حافظ محمد خالد اور مولانا عزیز الرحمان کو لائق باپ کا صحیح جانشین بنائے۔ حضرت مولانا شیخوپوری علیہ الرحمہ کے جنازے کے موقع پر شدید بارش اور تجہیز و تکفین کے وقت ہلکی پھوار کے مناظر دیکھ کر بار بار یہ شعر زبان پر آتا رہا ع آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے ٭٭٭