کتاب: حج وعمرہ کی آسانیاں - صفحہ 55
صحیح ابن خزیمہ میں ہے:
’’ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنْ یُعْطِیَہَا ، وَقَالَ : ’’ إِنَّ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ مِنْ سُبُلِ اللّٰہِ۔‘‘ [1]
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا، کہ وہ اسے (اونٹ) دے دیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ساتھ یہ بھی ) فرمایا : ’’بلاشک حج و عمرہ اللہ تعالیٰ کی راہوں میں سے ہیں۔‘‘
ب: امام ابوداؤد اور امام ابن خزیمہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کا ارادہ فرمایا ، تو ایک خاتون نے اپنے شوہر سے کہا: ’’مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کروائیے۔‘‘
انہوں نے جواب دیا: ’’میرے پاس تمہیں حج کروانے کے لیے سواری نہیں۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’پانی نکالنے والے اونٹ پر حج کروائیے۔‘‘
انہوں نے جواب دیا: ’’اس پر میں اور تمہارا بیٹا باری باری سوارہو کر جائیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’مجھے فلاں اونٹ پر حج کروائیے۔‘‘
انہوں نے جواب دیا: ’’وہ راہِ للہ میں وقف ہے۔‘‘
انہوں نے کہا: ’’اپنی کھجوروں کو فروخت کر دیجیے(تاکہ اس رقم سے آپ مجھے حج کروا سکیں۔)
انہوں نے جواب دیا: ’’وہ (تو) میری اور تمہاری خوراک ہے۔‘‘
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے واپس تشریف لائے، تو انہوں نے اپنے شوہر کو
[1] صحیح ابن خزیمہ ، کتاب المناسک ، جزء من رقم الحدیث ۳۰۷۵، ۴؍۳۶۰۔ شیخ البانی نے اسے [صحیح] کہا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ہامش صحیح ابن خزیمہ ۴؍۳۶۰)۔