کتاب: حج وعمرہ کی آسانیاں - صفحہ 53
سوار ہو کر جائے۔ یہ بات دوسری حدیث سے معلوم ہوتی ہے۔
ج: ایسا شخص سارے سفر میں یا کچھ راستے میں سوار ہونے کی حالت میں ایک جانور کی قربانی بطورِ کفارہ دے ۔[1]
د: ایک بکری بطورِ کفارہ ذبح کرنے کے لیے کافی ہے، البتہ اونٹ کا ذبح کرنا مستحب ہے۔ بعض علماء نے سنن ابی داؤد کی مذکورہ بالا روایتوں میں بظاہر تعارض کو اسی طرح دور کیا ہے۔بعض علماء کے نزدیک اونٹ ذبح کرنا ہی ضروری ہے۔[2]
تنبیہ:
حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی گئی ہے ، کہ ایسے شخص پر کفارہ نہیں ، لیکن سنن ابی داؤد کی مذکورہ بالا دونوں روایتوں میں بطورِ کفارہ جانور ذبح کرنے کا حکم ہے اور ان کے راویان ثقہ ہیں، اس لیے ان دونوں روایتوں کو نظر انداز یا مسترد کرنا درست نہیں۔
کفارہ ذکر نہ کرنے والوں کی روایت ذکر کرنے والوں پر حجت نہیں، بلکہ ذکر کرنے والے ثقہ راویوں کی روایت سب کے لیے قابلِ حجت ہو گی۔ [3]
۵۔ وقف فی سبیل اللہ سواری پر حج و عمرہ کی اجازت:
حج و عمرہ کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ ان کی غرض سے جانے والا اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف شدہ سواری پر سفر کر سکتا ہے۔ اس بارے میں ذیل میں دو
[1] مذکورہ بالا تینوں باتوں کے متعلق امام نووی لکھتے ہیں ، کہ امام شافعی کے اس بارے میں دو اقوال میں سے یہ راجح قول ہے۔ علماء کی ایک جماعت کی بھی یہی رائے ہے۔ (ملاحظہ ہو: شرح النووي ۱۱؍۱۰۲)۔
[2] ملاحظہ ہو: مرقاۃ المفاتیح ۶؍۶۱۲۔
[3] ملاحظہ ہو: المفہم ۴؍۶۱۷۔۶۱۸۔