کتاب: حج وعمرہ کی آسانیاں - صفحہ 46
۱: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
’’ أَیُّہَا النَّاسُ! قَدْ فَرَضَ اللّٰہُ عَلَیْکُمُ الْحَجَّ فَحُجُّوْا۔‘‘
’’اے لوگو!بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، پس تم حج کرو۔‘‘
ایک شخص نے عرض کیا:
’’أَکُلَّ عَامٍ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟‘‘
’’ یا رسول اللہ! کیا ہر سال؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ کہا(یہی سوال دہرایا۔)
اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ لَوْ قُلْتُ: ’’نَعْم۔‘‘ لَوَجَبَتْ ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ۔‘‘ [1]
’’اگر میں ’’ ہاں ‘‘کہہ دیتا ، تو ( ہرسال) واجب ہو جاتا اور تم (ہر سال ادا کرنے کی ) طاقت نہ رکھتے۔‘‘
۲: حضراتِ ائمہ احمد، ابوداؤد اور نسائی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے:
’’بے شک اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کرتے ہوئے عرض کیا:
’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! الْحَجُّ فِيْ کُلِّ سَنَۃٍ أَوْ مَرَّۃً وَاحِدَۃً؟‘‘
’’یا رسول اللہ! حج ہر سال کرنا ہے یا (زندگی میں) ایک مرتبہ؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] صحیح مسلم، کتاب الحج، جزء من رقم الحدیث ۴۱۲۔۱۳۳۷، ۳؍۹۷۵۔