کتاب: حج وعمرہ کی آسانیاں - صفحہ 42
فرمائی۔ انہی سے اس کوشش میں راہنمائی ، برکت اور قبولیت عطا فرمانے کی عاجزانہ التجا ہے۔ اللہ تعالیٰ میری اہلیہ محترمہ اور عزیز بہوؤں کو میری مقدور بھر خدمت کرنے اور عزیز القدر بیٹوں حافظ حماد الٰہی و حافظ سجاد الٰہی کو کتاب کی مراجعت میں بھر پور تعاون کرنے پر جزائے خیر عطا فرمائے، اور اس کتاب کے ثواب میں ان سب کو شریک فرمائیں۔ اِنہ سمیع قریب۔
کتاب کی مراجعت میں بھر پور دلچسپی اور تعاون کے لیے عزیز القدر عمر فاروق قدوسی کا شکر گزار اور ان کے لیے دعا گو ہوں۔ اپنے قابل احترام بھائی اور دوست میاں محمد شفیع سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج اوکاڑہ کا شکر گزار اور ان کے لیے دُعا گو ہوں، کہ ان کی مخلصانہ نشاندہی پر مطبعی غلطیوں کی ایک بڑی تعداد کی اصلاح ممکن ہوئی۔ جَزَاھُمُ اللّٰہُ تَعَالیٰ جَمِیْعًا خَیْرَ الْجَزَائِ فِي الدَّارَیْنِ۔آمین یا رب العالمین۔
فضل الٰہی
۶ شوال ۱۴۳۰ھ بمطابق ۲۸ ستمبر ۲۰۰۹م
اسلام آباد
****