کتاب: حج وعمرہ کی آسانیاں - صفحہ 41
ہونے والی باتوں کو سب سے زیادہ سمجھنے والوں میں سے ہیں۔
۶: متقدّمین اور متاخرین علمائے اُمت کے افادات سے تاحدِ استطاعت فیض یاب ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔
۷: اختلافی مسائل میں ترجیح کا معیار کتاب و سنت سے ثابت شدہ دلائل یا دلیل کو ٹھہرایا گیا ہے۔
۸: تفصیلی معلومات سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئی ہیں۔
خاکہ کتاب:
مولائے رحمن و رحیم کے فضل و کرم سے خاکہ کتاب بصورتِ ذیل ترتیب دیا گیا ہے:
پیش لفظ
اصل کتاب
کتاب کو تیرہ حصوں میں تقسیم کر کے ہر حصے سے متعلقہ آسانیاں بیان کی گئی ہیں، جن کی مجموعی تعداد ایک سو چار ہے، ان میں سے ہر ایک آسانی مستقل عنوان کے ضمن میں پیش کی گئی ہے۔
حرفِ آخر
خلاصہ کتاب
اپیل
شکر و دعا:
بندۂ ضعیف دل کی گہرائیوں سے اپنے رب رحمن و رحیم کا شکر گزار ہے ، کہ انہوں نے اس اہم موضوع کے متعلق کام شروع کرنے کی مجھ کمزور کو توفیق عطا