کتاب: حج وعمرہ کی آسانیاں - صفحہ 280
انہوں (صحابہ) نے عرض کیا: ’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘ ’’اور کترانے والوں پر (بھی) یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ’’رَحِمَ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ مونڈنے والوں پر رحم فرمائیں۔‘‘ انہوں (صحابہ) نے عرض کیا: ’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘ ’’اور کترانے والوں پر (بھی) یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ’’رَحِمَ اللّٰہُ الْمُحَلِّقِیْنَ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ مونڈنے والوں پر رحم فرمائیں۔‘‘ انہوں (صحابہ) نے عرض کیا: ’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ!‘‘ ’’اور کترانے والوں پر (بھی) یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَالْمُقَصِّرِیْنَ۔‘‘[1] ’’اور کترانے والوں پر (بھی)۔‘‘ ب: امام بخاری اور امام مسلم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کرتے ہیں،
[1] صحیح مسلم، کتاب الحج، رقم الحدیث ۳۱۸۔ (۱۳۰۱)، ۲/۹۴۶۔ نیز ملاحظہ ہو: صحیح البخاري، کتاب الحج، رقم الحدیث ۱۷۲۷، ۳/۵۶۱۔