کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 90
عَنْ اُمِّ الْحُصَیْنِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَیْتُ اُسَامَةَ وَ بِلاَ لاً وَ اَحَدَہُمَا اٰخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِیِّ ا وَالْآخِرُ رَافِعٌ ثَوْبَةُ یَسْتُرُہ مِنَ الْحَرِّ حَتّٰی رَمٰی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ام حصین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حج ادا کیا، تو میں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اور بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان میں سے ایک نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی مہار پکڑی ہوئی تھی اور دوسرے نے اپنے کپڑے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سایہ کیا ہوا تھا تا کہ آپ کو گرمی سے بچائے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 100: محرم احرام کی چادریں دھو سکتا ہے اگر تبدیل کرنا چاہے تو کر سکتاہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 71 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 101: عورت حالت احرام میں زیور استعمال کر سکتی ہے نیز رنگین کپڑے بھی پہن سکتی ہے۔ وَلَمْ تَرَ عَائِشَةُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا بَأْسًا بِالْحُلِیِّ وَالثَّوْبِ الْأَسْوَدِ وَالْمُوَرَّدِ وَالْخُفِّ لِلْمَرْأَةِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے نزدیک عورت کے لئے حالت احرام میں زیور پہننے، سیاہ اور گلابی رنگ کا کپڑا پہننے اور موزے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 102: حالت احرام میں بچے یا نوکر کو علم و ادب سکھانے کے لئے سرزنش کرنا جائز ہے۔ عَنْ اَسْمَاءَ بِنْتِ اَبِیْ بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم حُجَّاجًا حَتّٰی اِذَا کُنَّا بِالْعَرْجِ نَزَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم وَ نَزَلْنَا فَجَلَسَتْ عَائِشَةُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اِلٰی جَنْبِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم وَ جَلَسْتُ اِلٰی جَنْبِ اَبِیْ وَ کَانَتْ زِمَالَةُ اَبِیْ بَکْرٍ وَ زِمَالَةُ رَسُوْلِ
[1] شرح السنۃ ، کتاب الحج ، باب ما یجتنب المحرم من اللباس. [2] کتاب الحج، باب الطیب عند الاحرام. [3] فقہ السنۃ ، الجزء الاول ، رقم ص 68.