کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 69
أَلْمَوَاقِیْتُ[1] میقات کے مسائل مسئلہ 44: میقات کی دو قسمیں ہیں (ا) میقات مکانی: وہ مقامات جہاں سے حج یا عمرہ کرنے والا احرام باندھتا ہے۔(ب) میقات زما نی: وہ زمانہ جس کے اندر اندر حج کرنا ضروری ہے۔ (ا) میقات مکانی: مسئلہ 45: باہر سے آنے والے حاجیوں کے لئے درج ذیل پانچ میقات ہیں۔ 1.اہل مدینہ یا اس راستے سے آنے والوں کے لئے ذوالحلیفہ (نیا نام بیئر علی) میقات ہے۔ 2.اہل شام یا اس راستے سے آنے والوں (مثلاً مصر‘ لیبیا‘ الجزائر اور مراکش وغیرہ) کے لئے حجفہ میقات ہے۔ 3.اہل نجدیا اس راستے سے آنے والوں (مثلاً بحرین‘ دمام‘ الریاض وغیرہ) کے لئے قرن المنازل (نیا نام سیل کبیر) میقات ہے۔ 4. اہل یمن یا اس راستے سے آنے والوں (مثلاً پاکستان‘ ہندوستان‘ بنگلہ دیش وغیرہ) کے لئے یلملم (نیا نام سعدیہ) میقات ہے۔ 5.اہل عراق یا اس راستے سے آنے والوں کے لئے ذات عرق میقات ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ وَقَّتَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لِاَہْلِ الْمَدِیْنَةِ ذَا الْحُلَیْفَةِ وَلِاَہْلِ الشَّامِ وَمِصْرَ الْجُحْفَةَ وَلِاَہْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ وَلِاَہْلِ نَجْدٍ قَرْنًا وَلِاَہْلِ الْیَمَنِ
[1] میقات کی جمع مواقیت ہے۔میقات کا مطلب ہے مقررہ وقت یا مقررہ جگہ.