کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 67
سفر حج کے لیے شرط ہے۔ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ رضی اللّٰهُ عنہ اَنَّ عُمَرَ ابْنَ الْخَطَّابِ رضی اللّٰهُ عنہ کَانَ یَرُدُّ الْمُتَوَفِّیْ عَنْہُنَّ اَزْوَاجَہُنَّ مِنَ الْبَیْدَاءِ یَمْنَعُہُنَّ الْحَجَّ ۔رَوَاہُ مَالِکٌ[1] حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان عورتوں کو، جو خاوند فوت ہو جانے کی وجہ سے حالت عدت میں ہوتیں، مقام بیداء سے واپس لوٹا دیتے اور حج نہ کرنے دیتے۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 14کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 41: راستے کا پر امن ہونا اور حکومت کی طرف سے رکاوٹ نہ ہونا بھی حج کی شرائط ہیں۔ مسئلہ 42: حج کے مہینوں میں عمرہ ادا کرنے سے حج کا فرض ہونا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 43: چھوٹی عمر میں حج ادا کرنے سے حج کا فرض ہونا سنت سے ثابت نہیں۔
[1] کتاب الطلاق ، باب مقام المتوفی عنہا زوجہا فی بیتہا حتی تحل.