کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 40
9 ذی الحجہ……یوم عرفہ 1. طلوع آفتاب کے بعد منیٰ سے عرفات روانہ ہونا۔ 2. زوال آفتاب کے بعد مسجد نمرہ میں خطبہ سننا‘ ظہر اور عصر کی نماز باجماعت جمع اور قصر کر کے ادا کرنا۔ 3. نمازوں کے بعد جبل رحمت کے قریب یا جہاں جگہ ملے‘ قبلہ رخ وقوف کرنا ۔ 4. غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہونا اور جاتے ہوئے وادی محسر سے تیزی سے گزرنا ۔ 5. دوران سفر بلند آواز سے تلبیہ پڑھنا۔ 9 ذی الحجہ……مزدلفہ کی رات 1. نماز مغرب اور عشاء مزدلفہ میں باجماعت جمع اور قصر کر کے ادا کرنا ۔ 2. رات سو کر گزارنا۔ 3. نماز فجر وقت سے پہلے ادا کرنا۔ 4. نماز فجر کے بعد طلوع آفتاب سے تھوڑا پہلے تک مشعر الحرام کے قریب یا جہاں جگہ ملے‘ قبلہ رخ وقوف کرنا ۔ 5. طلوع آفتاب سے تھوڑا پہلے منیٰ روانہ ہونا۔ 6. دوران سفر تلبیہ کہنا۔ 10 ذی الحجہ……یوم نحر 1. طلوع آفتاب کے بعد جمرہ عقبہ کی رمی کرنا۔ 2. رمی سے قبل تلبیہ کہنا بند کر دینا۔ 3. قربانی کرنا۔ 4. حلق یا تقصیر کرنا۔ 5. مکہ جا کر طواف زیارت ادا کرنا۔