کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 39
احکام سعی 1. صفا سے سعی کی ابتداء کرنا 2. صفا پہاڑی پر چڑھ کر قبلہ رخ کھڑے ہو کر دعائیں مانگنا 3. مردوں کا سبز ستونوں کے درمیان تیز تیز چلنا (بیماروں اور بوڑھوں کے علاوہ) 4. مروہ پہاڑی پر چڑھ کر قبلہ رخ کھڑے ہو کر دعائیں مانگنا 5. صفا سے شروع کر کے مروہ پر سات چکر مکمل کرنا۔ مباحات سعی 1. بلا وضو سعی کرنا۔ 2. دوران سعی گفتگو کرنا۔ 3. بوقت ضرورت سعی کا سلسلہ منقطع کرنا۔ 4. سواری پر سعی کرنا۔ ایام الحج (13، 12، 11، 10، 9، 8ذی الحجہ) 8 ذی الحجہ……یوم الترویہ 1. سورج طلوع ہونے کے بعد اور نماز ظہر سے پہلے منیٰ پہنچنا ۔ 2. منیٰ میں پانچ نمازیں (ظہر‘ عصر‘ مغرب‘ عشاء اور فجر) ادا کرنا۔ 3. منیٰ میں تمام نمازیں قصر کے ساتھ ادا کرنا۔ 4. بکثرت بلند آواز سے تلبیہ کہنا۔