کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 38
احکام طواف 1 حالت احرام میں ہونا۔ 2. باوضو ہونا۔ 3. حالت اضطباع میں ہونا۔ (صرف طواف عمرہ کے لئے) 4. مردوں کا پہلے تین چکروں میں رمل کرنا ۔(صرف طواف عمرہ کے لئے) 5. حجر اسود سے حجر اسود تک سات چکر لگانا۔ 6. حجر اسود کو بوسہ دینا یا ہاتھ سے چھو کر ہاتھ کو بوسہ دینا یا ہاتھ سے اشارہ کرنا اور ہاتھ کو بوسہ نہ دینا۔ 7. حجر اسود کے استلام کے وقت’’بِسْمِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم للّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہنا ۔ 8. رکن یمانی کو چھونا اور ہاتھ کو بوسہ نہ دینا اگر چھونا ممکن نہ ہو تو اشارہ کئے بغیر گزر جانا۔ 9. سات چکر پورے کرنے کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز ادا کرنا۔ 10. دو رکعت ادا کرنے کے بعد آب زمزم پینا اور کچھ سر پرڈالنا۔ 11. صفا اور مروہ پر سعی کے لئے جانے سے قبل حجر اسود کا استلام کرنا۔ مباحات طواف 1. بوقت ضرورت بات کرنا 2. بوقت ضرورت سلسلہ طواف منقطع کرنا 3.سواری پر طواف کرنا۔ سعی (صفا و مروہ کے درمیان سات چکر لگانا) حج میں سعی کی تعداد 1. حج افراد میں ایک عدد 2.حج قران میں دو عدد 3. حج تمتع میں دو عدد۔