کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 37
4. خوشبو لگانا 5. نکاح کرنا، کرانا یا پیغام بھجوانا 6.بال یا ناخن کاٹنا۔ 7. خشکی کا شکار کرنا، شکاری کی مدد کرنا، شکار کیا ہوا جانور ذبح کرنا ۔ ممنوعات احرام، صرف مردوں کے لئے مذکورہ بالا سات ممنوعات کے علاوہ درج ذیل تین امور صرف مردوں کے لئے ہیں۔ سلا ہوا کپڑا پہننا 2. سر پر ٹوپی یا پگڑی پہننا 3. موزے یا جرابیں پہننا۔ ممنوعات احرام، صرف عورتوں کے لئے مذکورہ بالا سات ممنوعات کے علاوہ درج ذیل دو امور صرف خواتین کے لئے منع ہیں ہیں۔ نقاب استعمال کرنا 2.دستانے پہننا۔ طواف (بیت اللہ شریف کے گرد سات چکر لگانا) اقسام طواف 1. طواف قدوم 2.طواف عمرہ 3.طواف زیارت 4. طواف وداع 5.طواف نفلی۔ حج میں واجب طواف کی تعداد 1. حج افراد میں دو عدد (طواف زیارت+طواف وداع) 2. حج قران میں تین عدد (طواف عمرہ +طواف زیارت+طواف وداع) 3. حج تمتع میں تین عدد (طواف عمرہ +طواف زیارت+طواف وداع)۔