کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 36
احرام (عمرہ یا حج ادا کرنے کا لباس) اقسام احرام 1. احرام عمرہ(صرف عمرہ کااحرام باندھنا) 2. احرام حج افراد(صرف حج کا احرام باندھنا) 3. احرام حج قران (عمرہ اور حج دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھنا) 4. احرام حج تمتع (پہلے عمرہ کا احرام باندھنا‘ پھر ایام حج میں مکہ سے ہی حج کا احرام باندھنا)۔ مسنون امور 1. غسل کرنا 2. مردوں کا احرام پہننے سے پہلے جسم پر خوشبو لگانا 3. دو ان سلی چادریں پہننا اور ٹخنوں سے نیچے تک جوتے پہننا 4. عمرہ یا حج یا دونوں کی نیت کے الفاظ ادا کرنا 5. تلبیہ پکارنا 6. ممکن ہو تو نماز ظہر کے بعد احرام باندھنا۔ مباحات احرام 1. غسل کرنا 2.سر اور بدن کھجلانا 3.مرہم پٹی کروانا‘ ادویات کھانا پینا 4. آنکھوں میں سرمہ یا دوا ڈالنا 5. موذی جانور کو مارنا 6.احرام کی چادریں بدلنا 7. انگوٹھی‘ گھڑی‘ عینک‘ پیٹی یا چھتری وغیرہ استعمال کرنا 8.بغیر خوشبو والا تیل یا صابن استعمال کرنا 9. سمندری شکار کرنا 10. بچوں یا ملازموں کو تعلیم و تربیت کے لئے مارنا۔ ممنوعات احرام مردوں اور عورتوں‘ دونوں کے لئے 1. جماع و متعلقات جماع 2.لڑائی جھگڑا 3. تمام گناہ اور نافرمانی کے کام