کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 34
اَحْکَامُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ مُخْتَصَرًا حج اور عمرہ کے مسائل ایک نظر میں حج (ركن اسلام) ارکان حج 1. احرام 2.وقوف عرفہ 3.طواف زیارت 4.سعی واجبات حج 1.میقات سے احرام باندھنا 2.مغرب تک عرفات میں وقوف کرنا 3. سورج طلوع ہونے سے تھوڑا پہلے تک رات مزدلفہ میں گزارنا 4.ایام تشریق کی راتیں منیٰ میں گزارنا 5.جمرات کو کنکریاں مارنا 6.جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد حجامت بنوانا 7.طواف وداع کرنا۔ وضاحت: ٭حج کا کوئی رکن ادا نہ کرنے سے حج نہیں ہوتا۔ ٭حج کے واجبات میں سے کوئی واجب ادا نہ کرنے پر ایک قربانی لازم آتی ہے۔ ٭ حج کی سنتوں میں سے کوئی سنت ادا نہ کرنے پر کوئی فدیہ یا گناہ نہیں۔ حج کی شرائط مردوں کے لئے 1.مالدار ہونا 2.آزاد ہونا 3.عاقل ہونا 4. بالغ ہونا 5.مسلمان ہونا