کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 230
قرآن کو میرے دل کی بہار‘ سینے کا نور اور میرے دکھوں اور غموں کو دور کرنے کا ذریعہ بنا دے۔‘‘ 41 (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہٖ عَاجِلِہٖ وَاٰجِلِہٖ مَا عَلِمْتُ مِنْہُ وَمَا لَمْ اَعْلَمْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَرِّ کُلِّہٖ عَاجَلِہِ وَاٰجِلِہٖ مَا عَلِمْتُ مِنْہُ وَمَا لَمْ اَعْلَمُ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَأَلَکَ عَبْدُکَ وَنَبِیُّکَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِہٖ عَبْدُکَ وَنَبِیُّکَ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَمَا قَرَبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ اَوْ عَمَلٍ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ اِلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ اَوْ عَمَلٍ وَاَسْئَلُکَ اَنْ تَجْعَلَ کُلَّ قَضَائٍ قَضَیْتَہٗ لِیْ خَیْرًا )) [1] ’’یا اللہ! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی مانگتا ہوں جلد یا دیر کی جسے میں جانتا ہوں اور جسے میں نہیں جانتا اور تجھ سے پناہ طلب کرتا ہوں ہر طرح کی برائی سے جلد یا دیر کی جسے میں جانتا ہوں اور جسے میں نہیں جانتا یا اللہ! میں تجھ سے ہر وہ بھلائی مانگتا ہوں جو تجھ سے تیرے بندے اور نبی نے مانگی اور ہر اس برائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں جس سے تیرے بندے اور نبی نے پناہ مانگی۔ یا اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور ایسے قول و فعل کا جو جنت کے قریب لے جائے۔ یا اللہ!میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں آگ سے اور اس قول و فعل سے جو آگ کے قریب لے جائے۔ یا اللہ! میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ تو نے میرے لئے جس تقدیر کا فیصلہ کیا اسے میرے حق میں بہتر بنادے۔‘‘ 42 (( لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ )) [2] ’’عظمت اور حوصلے والے اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں عرش عظیم کے مالک اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں زمین و آسمان کے مالک اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں وہ عرش کریم کا بھی مالک ہے۔‘‘ 43 ﴿لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ، ﴾(78:21) ’’تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو (ہر خطاء سے ) پاک ہے بے شک میں ہی ظالموں سے ہوں۔‘‘ (سورہ
[1] صحیح جامع الترمذی للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2783. [2] صحیح جامع الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2796.