کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 227
’’اے اللہ! میرے بدن کو تندرست رکھ۔ اے اللہ! میرے کان عافیت سے رکھ۔ اے اللہ! میری آنکھ کو عافیت عطا فرما۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔‘‘
29 (( اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِیْ مِنَ الرِّیَائِ وَلِسَانِیْ مِنَ الْکَذِبِ وَعَیْنِیْ مِنَ الخَیَانَۃِ فَاِنَّکَ تَعْلَمُ خَائِنَۃَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِیْ الصُّدُوْرِ)) [1]
’’یا اللہ! میرے دل کو نفاق سے‘ عمل کو ریا سے‘ زبان کو جھوٹ سے اور آنکھ کو خیانت سے پاک کردے کیونکہ تو آنکھوں کی خیانت اور سینوں کے اندر چھپی باتوں کو جانتا ہے۔‘‘
30 ((اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ دِیْنِی الَّذِیْ ہُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِیْ وَاَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِی فِیْہَا مَعَاشِیْ وَاَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِیْہَا مَعَاِدْی وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلَ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ )) [2]
’’یا اللہ! میرے دین کی اصلاح فرما جو میرے انجام کا محافظ ہے۔ میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری روزی ہے۔ میری آخرت کی اصلاح فرما جہاں مجھے (مرنے کے بعد) پلٹ کر جانا ہے میری زندگی کو نیکیوں میں اضافے کا باعث بنا اور موت کو ہر برائی سے بچنے کے لئے راحت بنا۔‘‘
31 (( اَللّٰہُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجَائَ ۃِ نَقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ )) [3]
’’یا اللہ! میں تیری نعمت کے زوال‘ تیری عافیت سے محرومی‘ تیرے اچانک عذاب اور تیرے ہر طرح کے غصے سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
32 (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوْئِ الْاِخْلاَقِ )) [4]
’’یا اللہ! میں حق کی مخالفت‘ نفاق اور برے اخلاق سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
33 (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِیْ وَشَرِّ بَصَرِیْ وَشَرِّ لِسَانِیْ وَشَرِّ قَلْبِیْ وَشَرِّ مَنِیِّیِ )) [5]
[1] صحیح سنن ابی داود ، للالبانی ، الجزء الاول ، رقم الحدیث 756.
[2] صحیح سنن الترمذی ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 2722.
[3] الترغیب والترہیب ، کتاب الجنائز ص507 ج 4.
[4] مختصر صحیح مسلم ، للالبانی ، رقم الحدیث 1870.
[5] صحیح مسلم کتاب الذکر والدعاء باب التعوذ من شر ما عمل ومن شر ما لم یعمل.
[6] صحیح سنن ابن ماجۃ للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 3075.
[7] مشکوۃ الصابیح ، باب ما یقول عند الصباح والمساء فصل الثالث.