کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 226
اے اللہ! میرے اگلے‘ پچھلے‘ پوشیدہ اور ظاہر نیز وہ گناہ جنہیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے سب معاف فرما دے۔ تیری ذات سب سے پہلے اور سب سے آخر ہے اور تو ہر چیز پر قادر رہے۔ 22 ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاہْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ )) [1] اے اللہ! مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما مجھے صحت‘ ہدایت اور رزق عطا فرما۔‘‘ 23 (( اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ )) [2] ’’یا اللہ! رزق حلال سے میری ساری ضرورتیں پوری فرما اور حرام سے بچا نیز اپنے فضل و کرم سے مجھے اپنی ذات کے علاوہ ہر ایک سے بے نیاز کردے۔‘‘ 24 (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ وَالْمُعَافَاۃَ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ )) [3] الٰہی! میں سوال کرتا ہوں آپ سے درگزر اور سلامتی اور ہر تکلیف سے بچاؤ کا دنیا و آخرت میں۔‘‘ 25 (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْہُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی )) [4] ’’یا اللہ! میں تجھ سے ہدایت‘ تقوی‘ پاکدامنی اور بے نیازی کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ 26 (( اَللّٰہُمَّ اہْدِنِیْ وَسَدِّدْنِیْ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْہُدٰی وَالسَّدَادَ )) [5] ’’اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور میری اصلاح فرما۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور اصلاح کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ 27 (( رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَابُ الْغَفُوْرُ )) [6] اے میرے رب! مجھے بخش دے میری توبہ قبول فرما تو یقینا توبہ قبول کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔ 28 (( اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِی فِیْ بَصْرِیْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ )) [7]
[1] مختصر صحیح بخاری لللزبیدی ، رقم الحدیث 2070. [2] مجمع الزوائد ، ص 104 ،ج 10. [3] صحیح سنن ابی داود ، للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 4218. [4] مشکوۃ المصابیح ، للالبانی ، الجزء الثالث رقم الحدیث 5562. [5] صحیح مسلم کتاب الذکر والدعاء باب التعوذ من شر ما عمل ومن شر ما لم یعمل.