کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 223
’’اے ہمارے رب! ہدایت عطا فرمانے کے بعد ہمارے دلوں کو گمراہ نہ کر اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما۔بیشک تو ہی حقیقی داتا ہے۔‘‘ (سورہ آل عمران،آیت نمبر 8) 6 ﴿ رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلاًّ لِّلَّذِیْنَ آمَنُوْا رَبَّنَا اِنَّکَ رَؤُوْفٌ رَّحِیْمٌ ، ﴾ (10:59) ’’اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور اہل ایمان کے بارے میں ہمارے دلوں میں کسی قسم کا کینہ نہ آنے دے اے ہمارے رب ! تو بڑا ہی شفیق اور مہربان بے۔‘‘ (سورہ حشر،آیت نمبر10) 7 ﴿ رَبَّنَا اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّہَیِّیْٔ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا ، ﴾(10:18) ’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے معاملات میں اصلاح کی صورت پیدا فرما۔‘‘ (سورہ کہف،آیت نمبر10) 8 ﴿ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْلَنَا اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ، ﴾(8:66) ’’اے ہمارے رب! ہمارا نور آخر تک باقی رکھنا اور ہمیں بخش دیناتو یقینا ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ (سورہ التحریم،آیت نمبر8) 9 ﴿ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلاَۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَائِ ، رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ،﴾ (41۔40:14) ’’اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا اے ہمارے رب! میری دعاء قبول فرما۔’’اے ہمارے رب! مجھے میرے والدین اور اہل ایمان کو حساب کتاب کے دن بخش دینا۔‘‘ (سورہ ابراہیم،آیت نمبر41۔40) 10 ﴿رَبَّنَا لاَ تُوَاخِذْنَا اِنْ نَّسِیْنَا اَوْ اَخْطَاْنَاج رَبَّنا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَیْنَا اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاقَتَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ ، ﴾(286:2) ’’اے ہمارے رب! اگر ہم سے بھول یا چوک ہوجائے تو ہم پر گرفت نہ فرما‘ اے ہمارے رب! ہم