کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 221
مسئلہ 455: مدینہ منورہ میں داخل ہونے سے پہلے وضو یا غسل کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 456: سفر حج کے دوران جہاں کہیں قافلہ ٹھہرے وہاں دو رکعت نفل کا اہتمام کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 457: ثواب کی نیت سے غار حرا یا غار ثور کا سفر کرنا آثار صحابہ سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 458: مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا میں نماز پڑھنے کے لئے سفر کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 459: حصول برکت کے لئے آب زمزم میں کپڑے یا کفن بھگونا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 460: میزاب کے نیچے اَللّٰھُمَّ اَظِلَّنِیْ فِیْ ظِلِّکَ یَوْمَ لاَ ظِلَّ اِلاَّ ظِلَّکَ کہنا سنت سے ثابت نہیں۔ وضاحت: کعبہ شریف کی چھت پر حطیم شریف کی سمت بارش کا پانی نیچے گرانے کے لئے جو پرنالہ لگایا گیا ہے، اسے میزاب کہتے ہیں۔ مسئلہ 461: مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کی مٹی کو خاک شفا سمجھنا‘ اسے کھانا اور اپنے ساتھ لانا سنت سے ثابت نہیں۔
[1] کتاب المناسک ، باب استحباب تامیر المسافرین احدہم علی انفسہم. [2] کتاب الجہاد ، باب التسبیح اذا ہبط وادیا. [3] سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، رقم الحدیث 1359.