کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 219
مانگے ’’اللہ کے نام سے (نکلتا ہوں) اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں‘ نقصان سے بچنے کی طاقت اور فائدے کے حصول کی قوت اللہ کی توفیق کے بغیر (کسی میں نہیں ہے) اس وقت اس کے حق میں یہ بات کہی جاتی ہے (سارے کاموں میں) تیری رہنمائی کی گئی ۔ تو کفایت کیا گیا اور (ہر طرح کی برائی اور خسارے سے) بچا لیا گیا۔ پس شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے اور دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے تم اس شخص پر کیسے قابو پاسکتے ہو جس کی راہنمائی کی گئی کفایت کیا گیا اور محفوظ کیا گیا۔‘‘ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 451: سواری پر سوار ہونے کے بعد آغاز سفر میں اور سفر سے واپسی پر درج ذیل دعا مانگنا مسنون ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلِ اللّٰہِ کَانَ اِذَا اسْتَوٰی عَلَی بَعِیْرَۃِ خَارِجًا اِلَی سَفَرٍ کَبَّرَ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ مِنْ سَفَرِنَا ہٰذَا الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰی اَللّٰہُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرِنَا ہٰذَا وَاَطْوِعَنَّا بَعْدَہٗ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِیْ السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِیْ الْاَہْلِ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ وَعْثَائِ السَّفَرِ وَکَابَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِیْ الْمَالِ وَالْاَہْلِ وَاَذَا رَجَعَ قَالَہُنَّ وَزَادَ فِیْہِنَّ آئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے اونٹ پر سفر پر جانے کے لئے سوار ہو جاتے تو تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہ کر یہ دعا پڑھتے ’’پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے اس سواری کو مسخر کیا ہم اسے مسخر کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے اور ہمیں اپنے رب ہی کی طرف پلٹنا ہے اے اللہ! اس سفر میں ہم تجھ سے نیکی‘ تقویٰ اور ایسے عمل کا سوال کرتے ہیں جس سے تو راضی ہو یا اللہ ہمارے لئے ہمارا سفر آسان فرما دے اور اس کی لمبائی کم کردے یا اللہ سفر میں تو ہی ہمارا محافظ ہے اور اہل و عیال کی خبر گیری کرنے والا ہے یا اللہ میں سفر کی مشقت (دوران سفر حادثہ کی وجہ سے) برے منظر اور اہل و عیال میں بری حالت کے ساتھ واپس آنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس تشریف لاتے تب بھی یہی دعا پڑھتے اور ساتھ ان الفاظ کا اضافہ فرماتے ’’ہم واپس آنے والے توبہ کرنے والے عبادت
[1] فقہ السنۃ ، کتاب الحج ، باب الحج من مال حرام. [2] ابواب الادب ، باب ما جاء فیمن دخل بیتہ ما یقول.