کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 218
سَعْدَیْکَ زَادُکَ حَرَامٌ وَنَفْقَتُکَ حَرَامٌ وَّحَجُّکَ مَازُوْرٌ وَ غَیْرُ مَاجُوْرٍ ۔رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب آدمی حج کے لئے رزق حلال لے کر نکلتا ہے اور رکا ب میں اپنا پاؤں رکھتا ہے اور لَبَّیْکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ پکارتا ہے تو آسمان سے ایک منادی نداء کرتا ہے تیرا لبیک قبول ہو اور رحمت الٰہی تجھ پر نازل ہو‘ تیرا سفر خرچ حلال اورتیری سواری حلال اور تیرا حج مقبول، گناہوں سے پاک ہے اور جب آدمی حرام کمائی کے ساتھ حج کے لئے نکلتا ہے اوررکاب میں پاؤں رکھتا ہے اور لَبَّیْکَ اللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ پکارتا ہے تو آسمان سے نداء کرنے والا نداء کرتا ہے تیری لبیک قبول نہیں نہ تجھ پر رحمت ہو‘ تیرا سفر خرچ حرام‘ تیری کمائی حرام اور تیرا حج گناہوں سے آلودہ اور بے اجر ہے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 447: سفر حج پر نکلنے سے پہلے گھر میں دو رکعت نفل ادا کرنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 448: سفر حج پر روانگی سے قبل بزرگوں اور ولیوں سے اجازت لینا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 449: سفر حج پر روانگی سے قبل بزرگوں اور ولیوں کی قبروں کی زیارت کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 450: گھر سے نکلتے ہوئے درج ذیل دعا مانگنا مسنون ہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰهُ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قَالَ: اِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَیْتِہٖ فَقَالَ بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ قَالَ یُقَالُ حِیْنَئِذٍ ہُدِیْتَ وَکُفِیْتَ وَ وُقِیْتَ فَتَتَنَحّٰی لَہُ الشَّیَاطِیْنُ فَیَقُوْلُ شَیْطَانٌ آخَرُ کَیْفَ لَکَ بِرَجُلٍ قَدْ ہُدِیَ وَکُفِیَ وَوُقِیَ ۔رَوَاہُ اَبْوَدَاؤُدَ[2] (صحیح) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب آدمی اپنے گھر سے نکلے اور یہ دعا
[1] کتاب المناسک ، باب الکری.