کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 200
زیارت کی وہ جنت میں داخل ہوگا۔ وضاحت: یہ حدیث موضوع ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضو عہ للالبانی جلد نمبر1‘ حدیث نمبر 46 7. حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے حالت اسلام میں حج کیا اور میری قبر کی زیارت کی جہاد کیا اور بیت المقدس میں مجھ پر درود بھیجا اللہ تعالیٰ فرائض میں کوتاہی کے بارے میں اس سے سوال نہیں کرے گا۔‘‘ اسے سخاوی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یہ حدیث موضوع ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضو عہ للالبانی جلد نمبر1‘ حدیث نمبر 4 قبرمبارک کی زیارت کے متعلق وہ امور جو سنت سے ثابت نہیں 1. قبر مبارک کی زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ کا سفر کرنا۔ 2. مسجد نبوی میں داخل ہونے کے بعد تحیۃ المسجد ادا کئے بغیر سیدھے قبر مبارک پر چلے جانا۔ 3. قبر مبارک کی طرف منہ کر کے دعا کرنا۔ 4. حصول برکت کے لئے قبر مبارک کی جالیوں‘ دیواروں‘ دروازوں کو چھونا‘ بوسے دینا یا اپنے جسم سے لگانا۔ 5. قبر مبارک پر کھڑے ہو کر غیر مسنون درود مثلاً درود تاج‘ درود لکھی‘ درود ماہی‘ درود اکبر‘ درود مقدس اور درود تنجینا وغیرہ پڑھنا۔ 6. اپنی حاجتیں اور مرادیں کاغذ پر لکھ کر جالیوں کے اندر پھینکنا۔ 7. قبر مبارک پر قرآن خوانی یا نعت خوانی کے لئے بیٹھنا۔ 8. قبر پر بیٹھ کر مراقبہ کرنا۔ 9. قبر پر درود و سلام کے بعد قرآن مجید کی آیت وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَّلَمُوْا…تلاوت کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے استغفار کی درخواست کرنا۔ 10. درود و سلام پڑھنے کے بعد اَلشَّفَاعَۃُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لْاَمَانُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم تَوَسَّلُ بِکَ یَا رَسُوْلَ للّٰہِ بَجَاہِ مُحَمَّدٍ اشْفِنِیْ یَا اللّٰہُ جیسے کلمات کہنا۔