کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 199
قبر مبارک کی زیارت کے بارے میں ضعیف اور موضوع احادیث 1. حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس نے میرے مرنے کے بعد حج کیا پھر میری قبر کی زیارت کی اس نے گویا میری زندگی میں زیارت کی ۔اسے طبرانی‘ دار قطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یہ حدیث موضوع ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضو عہ للالبانی جلد نمبر1‘ حدیث نمبر 47 2. حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے حج کیا اور میری (قبر کی) زیارت نہ کی اس نے مجھ پر ظلم کیا۔‘‘ اسے دیلمی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یہ حدیث موضوع ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضو عہ للالبانی جلد نمبر1‘ حدیث نمبر45 3. حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے مدینہ آکر ثواب کی نیت سے میری (قبر کی) زیارت کی‘ قیامت کے دن میں اس کے حق میں گواہی دوں گا اور سفارش بھی کروں گا۔‘‘ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یہ حدیث ضعیف ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو ضعیف الجامع الصغیر للالبانی جلد نمبر 5‘ حدیث نمبر5619 4 حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لئے سفارش کرنا مجھ پر واجب ہے۔‘‘ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یہ حدیث موضوع ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضو عہ للالبانی جلد نمبر5‘ حدیث نمبر 5618 5 آل خطاب سے ایک آدمی روایت کرتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے ارادتاً میری (قبرکی) زیارت کی‘ وہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہو گا جس نے مدینہ میں قیام کیا اور اس دوران آنے والی مصیبتوں پر صبر کیا میں قیامت کے دن اس کی گواہی دوں گا اور اس کے لئے سفارش کروں گا‘ جو شخص حرم مکہ یا حرم مدینہ میں سے کسی ایک میں فوت ہو گا اللہ اسے قیامت کے دن امن دئیے گئے لوگوں کے ساتھ اٹھائے گا۔‘‘ اسے بہیقی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: یہ حدیث ضعیف ہے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہومشکوٰۃ المصابیح للالبانی کتاب الحج حرم المدینہ حر سا اللہ تعالیٰ‘ الفصل الثالث 6. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے ایک ہی سال میں میری اور میرے باپ ابراہیم علیہ السلام کی
[1] احکام الجنائز ، للالبانی ، رقم الصفحہ 216. [2] کتاب المناسک ، باب زیارۃ القبور. [3] ابواب الجنائز ، باب کراہیۃ زیارۃ القبور للنساء.