کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 192
روایت کیا ہے۔ مسئلہ 401: مدینہ منورہ میں داخل ہونے سے پہلے وضو یا غسل کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 402: مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں داخل ہونا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 403: مدینہ منورہ کی عمارتیں نظر آنے پر مروجہ الفاظ اَللّٰھُمَّ ھٰذَا حَرَمُ نَبِیُّکَ …پڑھنا مسنون ہے۔ مسئلہ 404: مدینہ منورہ میں داخل ہوتے وقت بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِی مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطَانًا نَّصِیْرًا پڑھنا سنت سے ثابت نہیں۔
[1] کتاب الجہاد ، باب الخدمہ فی الغزو. [2] کتاب الطب ، باب ما جاء فی الکمأۃ و العجوہ. [3] کتاب الاطعمہ ، باب العجوۃ.