کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 179
حَـــــــــجُّ الصَّبِیِ بچہ کاحج مسئلہ 369: نابالغ بچوں کو حج کروانا چاہئے اس کا ثواب بچے کے علاوہ والدین کو بھی ملتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لَقِیَ رَکْبًا بِالرَّوْحَائِ فَقَالَ (( مَنِ الْقَوْمُ؟ )) قَالُوْا: الْمُسْلِمُوْنَ ، فَقَالُوْا مَنْ اَنْتَ ؟ قَالَ ((رَسُوْلُ اللّٰہِ )) فَرَفَعَتْ اِلَیْہِ اِمْرَأَۃٌ صَبِیًّا فَقَالَتْ اَلِہَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ (( نَعَمْ وَلِکِ اَجْرٌ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’تم کون لوگ ہو؟‘‘ انہوں نے جواب دیا ’’ہم مسلمان ہیں۔‘‘ پھر قافلہ والوں نے پوچھا ’’آپ کون ہیں؟‘‘ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ’’میں اللہ کا رسول ہوں۔‘‘ قافلہ میں سے ایک خاتون اپنے بچے کو اٹھا لائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ‘‘ کیا اس بچے کا حج ہو جائے گا؟‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہاں! ہو جائے گا اور ثواب تمہیں ملے گا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت:1. میقات پر پہنچ کر بچے کے سر پرست کو بچے کی طرف سے نیت کرنی چاہئے کہ میں اس بچے کو محرم بناتا ہوں۔2.اگر بچہ (لڑکا) سمجھدار ہو تو اسے احرام کی چادریں پہنانی چاہئیں اگر بچہ کم سن یا شیر خوار ہو تو اس کے سلے ہوئے کپڑے اتار کر ایک چادر میں لپیٹ لینا چاہئے یہی اس کا احرام ہو گا۔3. حسب ضرورت بچے کو حالت احرام میں پلاسٹک کی نیکر یا پیمپر وغیرہ لگانا جائز ہے۔4.بچے کی طرف سے ان کے کسی ایک سرپرست کو تلبیہ کہنا چاہئے۔5.بچے کو اٹھا کر طواف یا سعی کی جائے تو حامل اور محمول دونوں کی بیک وقت سعی ہو جاتی ہے۔6.طواف کے بعد باشعور بچے کو مقام ابراہیم پر دورکعت نماز پڑھوانی چاہئے۔ 7.طواف کے بعد بچے کو بھی زمزم پلانا چاہئے۔8.سعی کے بعد بچے کا حلق یا قصر کروانا چاہئے۔9.ایام حج میں بچے کے سرپرست کو بچے کی طرف سے رمی کرنا چاہئے۔10. ہر بچے کی طرف سے حسب ِاحکام ِحج الگ الگ قربانی دینی ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب! مسئلہ 370: بچے کی طرف سے احرام کی خلاف ورزی یا کسی دوسری غلطی پر کوئی دم یا
[1] فقہ السنۃ ، کتاب الحج ، باب حج المراۃ.