کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 177
بِالشَّجَرَۃِ فَاَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اَبَا بَکْرٍ یَامُرُہَا اَنْ تَغْتَسِلَ وَتُہِلَّ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ شجرہ کے مقام پر حضرت محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پیدائش کے باعث حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا حالت نفاس میں تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اسماء رضی اللہ عنہا (اپنی بیوی) سے کہیں غسل کر کے احرام باندھ لیں۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 361: عورت حالت حیض میں طواف کے علاوہ باقی تمام ارکان حج ادا کر سکتی ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 159کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 362: عورت کا حالت احرام میں سر کے بالوں کو باندھنا یا احرام کے لئے خصوصی لباس سلوانا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 363: حالت احرام میں عورت کو ممکن حد تک پردہ کا اہتمام کرنا چاہئے وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 158کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 364: عورت کے لئے طواف قدوم میں رمل سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 365: دوران سعی عورت کاملین اخضرین (سبز ستونوں) کے درمیان بھاگنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 366: عورت کے لئے سارے سر کے بال کتروانا یا منڈوانا منع ہے اسے صرف دو انگلی کے برابر بال کتروانے چاہئیں۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ الْحَلْقٌ اِنَّمَا عَلَی النِّسَائِ التَّقْصِیْرُ۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ [2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عورتیں سر نہ