کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 175
اَنَّہٗ خُفِّفَ عَنِ الْمَرْاَۃِ الْحَائِضِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لوگوں کو (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے) حکم دیا گیا ہے کہ (مکہ سے رخصت ہوتے ہوئے) ان کا آخری عمل بیت اللہ شریف کا طواف ہو۔ البتہ حائضہ عورت کو اس کی رخصت دی ہے (کہ وہ طواف کئے بغیر مکہ مکرمہ سے چلی جائے) اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 353: طواف وداع کے بعد مسجد حرام سے الٹے پاؤں باہر نکلنا سنت سے ثابت نہیں۔
[1] کتاب الحج ، باب وجوب طواف الوداع وسقوطہ عن الحائض.