کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 169
جدہ یا ریاض وغیرہ چلے جانا کہ حیض کے بعد واپس آکر طواف زیارت کر لے گی‘ جائز نہیں۔ (ملاحظہ ہو مسئلہ نمبر 150)وہ خاتون جو طواف سے زیارہ سے قبل حائضہ ہو جائے اور کسی ایسے دور دراز ملک سے آئی ہو جہاں سے دوبارہ واپس آنا ممکن نہ ہو اور وہ خاتون مکہ میں رہ کر انتظار کر سکتی ہو تو ایسے خاتون کے لئے اہل علم نے مضبوط لنگوٹ باندھ کر حالت حیض میں زیارہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
مسئلہ 335: طواف زیارت کے بعد احرام کی تمام پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں حتی کہ بیوی سے تعلق کی پابندی بھی ختم جو جاتی ہے۔ شرعی اصطلاح میں اسے ’’تحلل ثانی‘‘ کہا جاتا ہے۔
وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 154کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
مسئلہ 336: طواف زیارت میں رمل درست نہیں۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لَمْ یَرْمَلَ فِیْ السَّبْعِ الَّذِیْ اَفَاضَ فِیْہِ ۔رَوَاہُ ابْنِ خُزَیْمَۃَ[1] (صحیح)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ کے سات چکروں میں رمل نہیں فرمایا۔ اسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 337: 10ذی الحجہ کو جمرہ عقبہ کی رمی سے پہلے طواف زیارت کرنا جائز ہے۔
وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 283 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
مسئلہ 338: 8 ذی الحجہ کوج منیٰ جانے سے پہلے طواف زیارت کرنا سنت سے ثابت نہیں۔
[1] کتاب الحج ، باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم.