کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 160
2. یہ ضروری نہیں کہ رمی کرنے والا تینوں جمرات کی رمی مکمل کر کے پھر دوسرے کی طرف سے شروع کرے بلکہ ایک ہی جمرہ پر پہلے اپنی طرف سے رمی مکمل کرے اور پھر دوسرے کی طرف سے۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے جمرے پر رمی مکمل کرنی چاہئے۔
رمی سے متعلق غیر مسنون افعال
1 ایام تشریق کی رمی کے لئے مزدلفہ سے کنکریاں چننا۔
2 رمی سے قبل کنکریوں کو دھونا۔
3 سات کنکریاں بیک وقت مارنا۔
4 رمی کے وقت اللہ اکبر کے بعدرَغْمًا لِّلشَّیْطَانِ وَرِضًا لِّلرَّحْمَانِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حَجًّا مَّبْرُوْرًا کے الفاظ کہنا۔
5 قدرت کے باجود رمی خود نہ کرنا۔
6 رمی کرتے وقت یہ عقیدہ رکھنا کہ شیطان کو مار رہے ہیں۔
7 رمی کے لئے پتھر یا جوتے استعمال کرنا۔
8 رمی کرتے وقت شیطان کو گالیاں دینا۔
9 رمی کے لئے جاتے ہوئے ادعیہ‘ اذکار کی بجائے ہنگامہ اور شوروغل کرتے ہوئے جانا۔
10 جمرہ اولیٰ اور جمرہ وسطی کی رمی کے بعد دعا ترک کرنا۔
[1] کتاب المناسک الحج ، باب التقاط الحصی.
[2] کتاب المناسک ، باب الرمی عن الصبیان.