کتاب: حج اور عمرہ کے مسائل - صفحہ 111
اَنْوَاعُ الطَّوَافِ طواف[1] کی اقسام مسئلہ 151: طواف کی پانچ اقسام ہیں۔ 1. طواف قدوم(یا طواف تحیة یا طواف ورود) 2. طواف عمرہ 3. طواف افاضہ(یا طواف زیارت یا طواف حج) 4. طواف وداع 5. نفلی طواف پانچوں اقسام کی تفصیل درج ذیل ہے۔ مسئلہ 152: مکہ مکرمہ داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے جو طواف کیا جاتا ہے اسے طواف قدوم یا طواف تحیة یا طواف ورود کہا جاتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَقَدْ حَجَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم فَطَافَ بِالْبَیْتِ قَبْلَ اَنْ یَّاتِیَ الْمَوْقِفَ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج ادا کیا اور عرفات جانے سے قبل طواف (تحیہ) ادا کیا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: طواف قدوم مسنون ہے واجب نہیں۔ لہٰذا اگر کوئی شخص مکہ مکرمہ جانے کی بجائے سیدھا منیٰ یا عرفات چلا جائے تو اس پر کوئی دم یا فدیہ نہیں ہے۔ مسئلہ 153: عمرہ ادا کرنے والا شخص مکہ معظمہ پہنچ کر سب سے پہلے جو طواف ادا کرتا ہے اسے طواف عمرہ کہا جاتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم وَاَصْحَابُہ اعْتَمَرُوْا مِنَ الْجَعْرَانَةِ فَرَمَلُوْا بِالْبَیْتِ وَجَعَلُوْا اَرْدِیَتَہُمْ تَحْتَ آبَاطِہِمْ قَدْ قَذَفُوْہَا عَلَی عَوَاتِقِہِمُ
[1] مشکوۃ المصابیح ، کتاب الحج ، باب دخول مکۃ الفصل الاول.