کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 45
مسجد خیف کے قریب والے جمرہ کو سات کنکریاں مارے ،ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہے، پھر بیچ والے جمرہ کو سات کنکریاں مارے۔ پھر آخری جمرہ کو۔ گیارہ اور بارہ دونوں دن ایسا کرے۔اور اگر کوئی شخص بارہ کو منیٰ سے واپس نہیں جانا چاہتا تو تیرہ کو بھی اسی طرح کنکریاں مارے۔ سنت یہ ہےکہ پہلے اور دوسرے جمرہ کے نزدیک ٹھہرے، پہلے جمرہ کی رمی کے بعد قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو۔ اس طرح کہ جمرہ اس کے بائیں جانب ہو۔ اور دیر تک اللہ سے دعا کرے ۔ گیارہ اور بارہ دونوں دن ایسا کرے۔ اور تیرہ کو اگر کنکری مارنے کے لیے منیٰ میں رک گیا ہے تو آخری جمرہ(جو مکہ مکرمہ کےقریب ہے) کنکریاں مارے لیکن اس کے نزدیک نہ ٹھہرے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری جمرہ کی رمی کے بعد نہیں ٹھہرے تھے۔ سوال۴۴: اگر کسی شخص کو یہ شک ہو جائے کہ شاید اس کی بعض کنکریاں حوض میں نہیں گری ہیں تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ جواب: ایسے آدمی کو اپنی رمی کی تکمیل کرنی چاہیے، زمین سے کنکریاں اٹھا کر رمی پوری کر لے۔ سوال۴۵: کیا جمرات کے آس پاس سے کنکریاں لے کر رمی کرنی جائز ہے؟