کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 41
ہے کہ مزدلفہ میں قیام کریں، فجر کی نماز ادا کریں اور نماز فجر کے بعد اللہ تعالیٰ کا خوب ذکر کریں، پھر طلوع آفتاب سے قبل روانہ ہو جائیں ۔ مزدلفہ میں دونوں ہاتھوں کو اٹھاکر قبلہ رخ ہو کر دعا کرنا سنت ہے جیسا کہ عرفہ میں کیا تھا۔مزدلفہ کا پورا میدان قیام کی جگہ ہے۔
سوال۳۹:ایام تشریق (ذی الحجہ کی گیارہ،بارہ اور تیرہ تاریخیں )میں منیٰ کے باہر رات گزارنے کا کیا حکم ہے ،چاہے تو قصداً ایسا کرے یا منیٰ میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے؟ اور منیٰ سے واپسی کب ہو گی؟
جواب:
صحیح قول یہ ہے کہ گیارہ اور بارہ کی راتیں منیٰ میں گزارنی واجب ہیں، اہل تحقیق علماء کرام نے اسی رائے کو ترجیح دی ہے اور یہ حکم مردوں اور عورتوں سب کے لیے ہے۔ اگر منیٰ میں جگہ نہ ملے تو وجوب ساقط ہو جاتا ہے اور کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوتا۔ ہاں اگر کوئی شخص بغیر عذر منیٰ میں رات نہ گزارے تو اس پر دم واجب ہو گا۔ بارہویں تاریخ کو زوال کے بعد کنکریاں مارنے کے بعد حاجی منیٰ سے روانہ ہو سکتا ہے،لیکن تیرہویں تاریخ کی کنکریاں مارنے کے لیے منیٰ میں رک جانا افضل ہے۔
سوال۴۰:قربانی کے دن حاجی کے لیے کون سا کام افضل ہے ؟ اور