کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 39
ایسی صورت میں عمرہ میں بال منڈالے تاکہ افضیلت کو پاسکے۔ بالوں کے بعض حصے کا منڈانا یا کٹانا علماء کے صحیح قول کے مطابق کافی نہیں بلکہ واجب یہی ہےکہ پورے سر کے بال کٹائے یا منڈائے ،اور بہتر یہ ہے کہ دونوں ہی صورتوں میں دائیں طرف سے ابتداء کرے ۔ سوال۳۷:حاجی عرفہ کب جائے گا اور کب واپس ہوگا؟ جواب: نویں تاریخ کو طلوع آفتاب کے بعد عرفہ کے لیے روانگی ہوگی، وہاں ظہر اور عصر کی نمازیں دو دو رکعت ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ ظہر کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی اتباع کرتے ہوئےپڑھے،اور غروب آفتاب تک ذکر ودعاء ،تلاوت قرآن اور تلبیہ میں مشغول رہے، اور کثرت کے ساتھ مندرجہ ذیل اذکار کا ورد کرتا رہے: ( لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ،سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ولاحَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ) دعا کے وقت قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھائے۔ اللہ کی