کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 38
اور کتنے چکر ہیں؟
جواب:
سعی جبل صفا سے شروع کرے گا اور مروہ پر ختم کرے گا، اس کے سات چکر ہیں۔ صفا سے ابتدا ہو گی اور مروہ پر اختتام ہوگا۔ سعی کے دوران ذکر الٰہی اور تسبیح اور دعامیں مشغول رہے اور صفا ومروہ پر ہر بار قبلہ رخ ہاتھ اٹھا کر تین مرتبہ ذکر و دعا اور تکبیر کہے ،اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا۔
سوال۳۶:حج اور عمرہ میں بال منڈانا افضل ہے یا کٹوانا؟ اور کیا بالوں کے بعض حصہ کا کٹوانا کافی ہے؟
جواب:
حج اور عمرہ دونوں ہی میں بال منڈانا افضل ہے ،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منڈانے والوں کے لیے تین مرتبہ مغفرت و رحمت کی دعا فرمائی ،جبکہ بال کٹانے والوں کے لیے صرف ایک بار۔ اس لیے بال منڈانا ہی افضل ہے، لیکن اگر عمرہ اعمال حج شروع ہونے کے کچھ ہی قبل کرے تو افضل بال کٹوانا ہے تاکہ حج میں بال منڈاسکے۔ اس لیے کہ حج عمرہ سے بہتر ہے، تو بہتر کام بہتر وقت میں کرنا چاہیے ۔اگر عمرہ ایام حج کےبہت پہلے کرے، مثال کے طور پر ماہ شوال میں، تو سر کے بال بڑھ سکتے ہیں،