کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 36
وقت طواف افاضہ طواف وداع کے لیے کافی ہو گا۔ اگر دونوں طوافوں کی بیک وقت نیت کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں ۔طواف افاضہ اور طواف وداع دونوں ہی رات اور دن میں کسی وقت کر سکتے ہیں۔ سوال۳۱:اگر طواف یا سعی پوری کرنے سے قبل نماز کے لیے اقامت ہو جائے تو حاجی یا عمرہ کرنے والے کو کیا کرنا چاہیے؟ جواب: پہلے نماز پڑھے، اس کے بعد طواف یا سعی کو جس جگہ چھوڑا ہے وہاں سے پورا کرے۔ سوال۳۲:کیا طواف اور سعی کے لیے طہارت (وضو)ضروری ہے ؟ جواب: صرف طواف کے لیے طہارت(وضو)ضروری ہے،سعی کے لیے طہارت افضل ہے۔ اور اگر بغیر طہارت (وضو)کے کرے تو بھی جائز ہے۔ سوال۳۳:کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے؟اور کیا طواف کے بعد مکہ مکرمہ سے کوئی چیز خریدنی جائز ہے؟ جواب: عمرہ میں طواف وداع واجب نہیں ہے،البتہ افضل ہے۔ اس لیے اگر کوئی شخص بغیر طواف وداع کیے روانہ ہو جاتا ہے تو کوئی حرج