کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 33
رکھے،تین ایام حج میں یوم عرفہ سے قبل ،اور سات دن وطن واپسی کے بعد، اس لیے کہ عرفہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں روزہ نہ رکھنا ہی افضل ہے۔وقوف عرفہ کے وقت آپ روزے سے نہیں تھے۔
سوال۲۵:ایک شخص نے حج قران کی نیت کی اور عمرہ کے بعد احرام کھول دیا تو کیا اس کا حج، حج تمتع ہوجائے گا؟
جواب:
ہاں! اگر حج قران کی نیت کرنے والا طواف سعی اور بال کٹوانے کے بعد عمرہ کی نیت سے احرام کھول دیتا ہے تو وہ متمتع ہو جائے گااور اسے قربانی کرنی ہو گی۔
سوال۲۶:تارک نماز کے حج کے بارے میں کیا حکم ہے، چاہے قصداً نماز نہ پڑھتا ہو یا سستی کی وجہ سے ؟ اور کیا اس کا حج فرض حج کے لیے کافی ہو گا؟
جواب:
اگر تارک نماز، نماز کے وجوب کا منکر ہے تو باجماع امت کافر ہے اور اس کا حج صحیح نہیں ہو گا اور اگر سستی اور کاہلی کیوجہ سے نہیں پڑھتا توعلماء امت کا اختلاف ہے ، بعض کہتے ہیں کہ اس کا حج صحیح ہے اور بعض کے نزدیک صحیح نہیں ،صحیح رائے یہی ہے کہ اس کا حج صحیح نہیں، اس لیے کہ