کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 29
مکہ سے احرام باندھیں ۔ سوال۲۰:آٹھویں ذی الحجہ کو حاجی کہاں سے احرام باندھے گا؟ جواب: اپنی اقامت گاہ سے جیسا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے حجۃ الوداع میں اپنی قیام گاہ (ابطح) سے احرام باندھا تھا ۔ تو جو مکہ مکرمہ میں ہوں اپنے گھر سے احرام باندھیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سابقہ حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول(جو شخص میقات کے اندر ہو وہ اپنے گھر والوں کے پاس سے احرام باندھے، یہاں تک کہ اہل مکہ اپنے گھروں سے احرام باندھیں)یہی بتا رہا ہے اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ سوال۲۱:اگر کوئی شخص کسی ملک سے حج کی نیت سے آرہا ہو اور احرام کی نیت کئے بغیر جدہ ائرپورٹ پر اتر جائے اور پھر جدہ سے احرام باندھے تو ایسے آدمی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: ایسا آدمی اگر شام یا مصر سے آرہا ہو تو اسے رابغ جا کر احرام باندھ کرآنا چاہیے ، جدہ سے احرام باندھنا صحیح نہیں۔ اسی طرح اگر کوئی نجد سے آرہا ہو تو اسے وادی قرن(سیل)سے احرام باندھ کر آنا چاہیے اگر جدہ سے احرام باندھ لے تو اسے مکہ مکرمہ میں ایک بکری ذبح کر کے یا