کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 28
کی۔ اسی طرح یہ بھی ثابت ہے کہ آپ نے سیاہ عمامہ استعمال کیا۔ حاصل کلام یہ ہے کہ سفید کے علاوہ دوسرے رنگ کے کپڑے بھی احرام میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ سوال۱۸: ہوائی جہاز سے آنےوالا آدمی حج یا عمرہ کی نیت کب کرے گا؟ جواب: ہوائی یا سمندری راستہ سے آنے والا خشکی کے راستہ سے سفر کرنے والے کی طرح جب میقات کے سامنے پہنچے تو احرام باندھ لے۔یاہوائی یا سمندری جہاز کی سرعت کا لحاظ کرتے ہوئے بطور احتیاط میقات آنے سے کچھ پہلے ہی باندھ لے۔ سوال۱۹:جس آدمی کا گھر میقات کے اندر ہو، وہ کہاں سے احرام باندھے گا؟ جواب: ایسا آدمی اپنی رہائش سے احرام باندھے گا۔ ام السلم اور بحرہ کے رہنے والے لوگ اپنی اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے اور جدہ والے اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص میقات کے اندر مقیم ہو اپنی جگہ سے احرام باندھے ۔ایک دوسری روایت میں ہے کہ اپنے گھروالوں کے پاس سے احرام باندھے۔ اہل مکہ،