کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 27
حج یا عمرہ ادا نہیں کر پائے گا تو اسے کیا کرنا چاہیے ؟
جواب:
ایسا شخص احرام کے وقت یہ کہے کہ( اگر مجھے کسی جگہ کوئی مانع پیش آگیا تو میرا احرام وہیں کھل جائے گا)سنت یہی ہے کہ اگر مانع پیش آنے کا ڈر ہو تو شرط لگادے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ جب ضباعہ بنت الزبیر رضی اللہ عنہا بن عبدالمطلب نے آپ سے کسی مرض کا شکوہ کیا تو آپ نے ان کو ایسا ہی کرنے کا حکم دیا تھا۔
سوال نمبر۱۷:کیا عورت کسی بھی لباس میں احرام باندھ سکتی ہے۔؟
جواب:
ہاں! عورت جس لباس میں چاہے احرام باندھے ،عورت کے لیے احرام کا کوئی مخصوص لباس نہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا گمان ہے ،لیکن افضل یہ ہے کہ اس کے احرام کے کپڑے ایسے سادہ ہوں جو کسی فتنہ کا باعث نہ بنیں اگر خوبصورت کپڑوں میں احرام باندھتی ہے تو جائز ہے لیکن افضل نہیں۔
مرد کے لیے افضل یہ ہے کہ دو سفید کپڑوں (تہبند اور چادر) میں احرام باندھے۔اگر سفید نہ ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے طواف میں ہرے رنگ کی چادر استعمال