کتاب: حج بیت اللہ اور عمرہ کےمتعلق چند اہم فتاویٰ - صفحہ 22
آلہ تناسل کا وہی حصہ دھونا ہوگا جہاں پیشاب لگا ہو ۔ اس کے بعد اگر نماز کا وقت ہو تو وضو کرے اور اگر ابھی نماز کا وقت نہیں ہوا ہے تو وضو کو نماز کے وقت تک مؤخر کر سکتا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ صرف وسوسہ نہیں یقین کی بنیاد پر ہونا چاہیے ،وسوسہ میں نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ بعض لوگوں کو صرف وہم ہو جاتا ہے کہ کوئی چیز خارج ہوئی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا، اس لیے وسوسہ کا عادی نہیں بننا چاہیے ، اور اگر وسوسہ کا خطرہ ہو تو وضو کے بعد اپنی شرمگاہ کے ارد گرد پانی چھڑک لے تاکہ اگر کہیں وسوسہ ہو بھی تو ذہن میں یہ بات آئے کہ یہ تو پانی کے قطرے ہیں۔ ایسا کرنے سے وسوسہ کے شر سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
سوال۱۱:کیا دھونے کے لیے احرام کا کپڑا بدلنا جائز ہے؟
جواب:
احرام کا کپڑا دھونا اور اس کے بدلے میں دوسرے دھلے ہوئے یا نئے کپڑے پہننا جائز ہے۔
سوال۱۲:نیت اور تلبیہ سے قبل احرام کے کپڑوں پر خوشبو لگانا کیسا ہے؟
جواب:
احرام کے کپڑوں پر خوشبو نہیں لگانا چاہیے، سنت یہ ہے کہ آدمی اپنے بدن میں خوشبو لگائے، سر، داڑھی اور دونوں بغلوں میں