کتاب: حدیث سبعہ احرف کا عمومی جائزہ - صفحہ 13
سابقہ تحقیقی کام کا جائزہ سب جانتے ہیں کہ سبعۃ احرف کی احادیث کو علماء ِقراء ات کی طرف سے توجہ اور اہتمام کا وافر حصہ ملا ہے۔متعدد علماء نے اس کے مسائل کو اجاگر کیا اور اس کی تحقیقات کو اپنی بحث کا موضوع بنایاہے۔ تصنیف و تالیف کے میدان میں علم ِقراء ۃ پرجتنا کچھ لکھا گیا ہے ،اس کا ایک بڑا حصہ سبعۃ احرف کے مفہوم ، اس کے دلائل و شواہد اور اس کی حقیقت کے متعلق مختلف آراء کے تجزیہ پر مشتمل ہے ،اوروہ اس قدر زیادہ ہے کہ شاید اس کا احاطہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔ اور حدیث ِعمر اور ہشام رضی اللہ عنہ اس موضوع کی مشہور ترین حدیث ہے۔ سبعہ احرف اور اختلاف ِ قراء ات سے متعلق اکثر مسائل میں علماء کے استدلال کا ماخذیہی حدیث ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر میں نے یہ عزم کیا کہ اس حدیث کے مسائل و فوائد کو اس قدر جامع اور مدلل انداز سے مرتب کردوں کہ مزید کوئی تشنگی باقی نہ رہے،کیونکہ تلاشِ بسیار کے باوجود میرے مطالعہ اور علم میں نہیں ہے کہ کسی نے اس حدیث کو موضوع بحث بناتے ہوئے اس کے تمام تر مسائل و قواعد کا احاطہ کیا ہو۔ البتہ کچھ عمومی کتب ضرور موجود ہیں جن میں سبعہ احرف کی احادیث پر بحث کے ضمن میں اس حدیث کا ذکر کرتے ہوئے سبعہ احرف کا مفہوم واضح کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چند اہم ترین کتب یہ ہیں: (۱)… ڈاکٹر عبد العزیز بن عبدالفتاح القاری کی کتاب:حدیث الأحرف السبعۃ دراسۃ لإسنادہ ومتنہ اس میں مصنف کا مقصد حدیث:’’أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَی سَبْعَۃِ أَحْرُف‘‘’’قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے۔ ‘‘کی تمام روایات کو زیر بحث لانا تھا ، کوئی مخصوص حدیث ان کے پیش نظر نہیں تھی۔ اور ان روایات کے ضمن میں انہو ں نے حضرت عمرفاروق اور ہشام رضی اللہ عنہ کی روایت کا بھی اشارتا ًتذکرہ کر دیا ہے۔ اور اس بحث کا