کتاب: حدیث سبعہ احرف کا عمومی جائزہ - صفحہ 128
أوجہ۔‘‘ ’’بلاشبہ میں نے قراء ات میں اختلاف کی نوعیتوں پر بہت غور و فکر کیا ،تو مجھے اس میں سات طرح کے اختلافات ملے ہیں۔ ‘‘ ذیل میں ہم ابن قتیبہ کی پیش کردہ وجوہ ِاختلاف کا خلاصہ ذکر کریں گے: ۱:… اعراب اور حرکات کا اختلاف ، اس طرح کہ لفظ کی ساخت اور مفہوم میں کوئی تغیر واقع نہ ہو۔مثلاً: فرمان الٰہی: ﴿ہُنَّ أَطْہَرُ لَکُمْ﴾ (ہود:۷۸) میں دوسری قراء ۃ راء کی نصب کے ساتھ بھی ہے۔ ۲:… اعراب اور حرکات کا اختلاف ، اس طرح کہ معنی میں تغیر واقع ہو ، البتہ لفظ کی ساخت وہی رہے۔مثلا: فرمان الٰہی: ﴿رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ أَسْفَارِنَا﴾ (سبا: ۱۹) میں لفظ ﴿بٰعِد﴾ کو صیغہ امر کے علاوہ صیغہ ماضی کے ساتھ ﴿بٰعَدَ﴾ بھی پڑھا گیا ہے۔ ۳:… حروف کا اختلاف، اس طرح کہ معنی میں تو تغیر واقع ہو ، البتہ لفظ کی ساخت نہ بدلے۔ مثلا ً ﴿کَیْفَ نُنْشِزُہَا﴾ (البقرۃ: ۲۵۹) میں دوسری قراء ۃ ﴿کَیْفَ نَنْشُرُہَا﴾ ہے۔ ۴:… حروف کا اختلاف ، اس طرح کہ لفظ کی ساخت میں تو تبدیلی واقع ہو ، البتہ مفہوم نہ بدلے۔مثلا ً ﴿إِنْ کَانَتْ إِلَّا صَیْحَۃٌ وَاحِدَۃٌ﴾ (یس: ۲۹) میں دوسری قراء ۃ: زَقْیَۃٌ وَاحِدَۃٌہے۔ ۵:… حروف میں اختلاف، اس طرح کہ لفظ اورمعنی دونوں میں تغیر رونما ہو۔ مثلاً ﴿وَطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ﴾ (الواقعۃ: ۲۹) میں دوسری قراء ۃ عین کے ساتھ: وَطَلْعٍ مَّنْضُوْدٍ ہے۔ ۶:… تقدیم و تاخیر کا اختلاف ، اس طرح کہ ایک قراء ۃ میں ایک لفظ پہلے ہے تو دوسری میں وہی لفظ بعد میں ہے۔مثلاً ﴿وَجَائَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ﴾ (ق:۱۹) میں دوسری قراء ۃ ﴿وَجَائَ تْ سَکْرَۃُ الْحَقِّ بِالْمَوْتِ﴾ ہے۔ ۷:… کمی بیشی کا اختلاف ، مثلا ایک قراء ۃ میں ﴿وَمَا عَمِلَتْہُ اَیْدِیْہِمْ﴾ (یس:۳۵)