کتاب: حدیث سبعہ احرف کا عمومی جائزہ - صفحہ 12
مبحث چہارم: حروف سبعہ اور قراء ات کی مختلف نوعیتو ں کا باہم تعلق
مبحث پنجم: اس حدیث کے استدلات کی روشنی میں حروف سبعہ کے مفہوم کا تعین
اس کے دو مطلب ہیں:
(۱)… حرف اور حروف سبعہ کا مفہوم
(۲)… حروف سبعہ کے مفہوم کے متعلق علماء کے اقوال
اس سلسلہ میں پہلے ان اقوال کا تذکرہ کیا جائے گا جن کی تائید عمربن خطاب رضی اللہ عنہ اور ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہوتی ہے۔ پھر وہ اقوال ذکر کئے جائیں گے کہ عمربن خطاب اور ہشام بن حکیم کی حدیث ان کی تردید کرتی ہے۔اس کے بعد ان میں سے راجح قول کی نشاندہی کی جائے گی۔
خاتمہ:اس میں اہم نتائج بحث اور سفارشات پیش کی جائیں گی۔
اور آخر میں مصادر و مراجع کا ذکر ہو گا۔
یہ حقیر سی تحقیقی کاوش پیش کرنے جا رہاہوں۔ اللہ تعالیٰ سے مدد کا خواستگار ہو ں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی حق اور سچ لکھنے کی توفیق دے ، اس میں جو کچھ صحیح ہے ، وہ میرے پروردگار کا کرم ہے اور جو غلطی ہے ، وہ میرے فہم کی کوتاہی اورشیطان کی طرف سے ہے۔میں اللہ تعالیٰ کی نصرت اور توفیق پر اس کا شکر گزار ہوں۔ اور اپنے ان تمام دوستوں کا ممنوں ہوں، جنہوں نے کتاب کی تیاری میں اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔
ناسپاسی ہو گی اگر میں طائف یونیورسٹی کا شکریہ ادا نہ کروں ، جس کا اس تحقیق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں گرانقدر حصہ ہے۔ اللہ تعالی ٰ اس کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے۔
ڈاکٹر ناصر بن سعود القثامی
ڈائریکٹر کلیہ الشریعۃ و نظم ونسق (ایڈمن)